معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحافی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کمربستہ ہے اور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ،پنجاب حکومت ہر ڈویژن میں صحافی کالونی کے ذریعے صحافی برادری کو چھت فراہم کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافی کالونی ایف بلاک میں ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، ایم ڈی پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن شاہد فرید و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ،صحافی کالونی کے سیوریج کیلئے واسا نے ساڑھے پانچ کروڑکاٹینڈر کیا ہے ،اس سال کے اختتام تک ایف بلاک کی کنسٹرکشن کا کام بھی شروع ہو جائے گا، موجودہ حکومت نے بی بلاک کا مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت پنجاب صحافی کالونی فیز ٹو کا تحفہ بھی دینے جا رہی ہے ، اس ضمن میں جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے ڈی جی ایل ڈی اے کو زمین کیلئے خط لکھ دیا ہے ، جلد ہی فیز ٹو کا آغاز ہوگا،بعد ازاں معاون خصوصی نے صحافی کالونی کے ایف بلاک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور سیوریج کے کام کا افتتاح کیا۔
