punjab ke fankaro keliye bara relief

پنجاب کے فنکاروں کیلئے بڑا ریلیف۔۔

وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر  نے  ضرورت مند فنکاروں کیلئے بڑا ریلیف دے دیا۔ٹوئنٹی فور نیوز کے  مطابق  وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کی زیر صدارت اجلاس ہوا،  آرٹسٹس سپورٹ فنڈ کمیٹی کے 20ویں اجلاس میں فنکاروں میں 50 لاکھ روپے کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا اور مالی معاونت کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات عامر میرکا کہنا تھا کہ فن کےساتھ فنکاروں کی بہبود اور فلاح بھی ضروری ہے، فنکار معاشرے کو زندہ رکھنے میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ آرٹسٹس سپورٹ فنڈ کا مقصد ضرورت مند اور مستحق فنکاروں کی مالی معاونت ہے، فنکاروں کے لیے فنڈ کی تقسیم کے میکانزم کو آسان تر بنا دیا گیا ہے،بینکوں کے علاوہ فنکار جاز اور موبی کیش سے بھی پیسے حاصل کر سکیں گے۔ عامر میر نے کہا کہ مہنگائی کے پیش نظر ضرورت مند فنکاروں کے وظیفہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے، فنکاروں کی بیواؤں کے لیے مختص رقم بھی بڑھا دی گئی ہے مختص فنڈز کو جنوری میں ہی مستحقین تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔  اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر دانیال گیلانی، ایڈیشنل سیکرٹری کلچر طارق بسرا، سہیل وڑائچ، راشد محمود، اداکارہ نشو اور دیگر کی شرکت ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں