punjab ke cinema khulne ka faisla agle hafte huga

پنجاب کے سینما کھلنے کا فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا۔۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے اجازت ملنے کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھر میں سینما ہاؤسز کھل نہیں سکے، چیئرمین سینما اونرز ایسوسی ایشن زریر لاشاری کا کہنا ہے کہ این سی اوسی نے جو شرائط رکھی ہیں، ان پرحکومت سے بات چیت چل رہی ہے۔کورونا کی وجہ سےطویل بندش کے بعد این سی اوسی نے سنیماگھروں کو یکم جولائی سے کھولنےکی اجازت دی ہے تاہم لاہور سمیت پنجاب بھرمیں سینما گھر کھل نہیں سکے۔چیئرمین سینمااونرزایسوسی ایشن زریر لاشاری کاکہناہے کہ عید قریب ہے ،نقصان کے ڈر سے کوئی پروڈیوسر ابھی فلم لگانے کو تیار نہیں، دوسری جانب حکومت نے بھی یہ کڑی شرط عائد کر دی ہے کہ صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی سینما گھروں میں داخل ہوسکیں گے۔زریرلاشاری نے اس معاملے پرکہاکہ ان کی حکومت سےبات چل رہی ہے، پنجاب میں سنیماگھر کھولنے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ9جولائی تک کریں گے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں