نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاصحافیوں کیلئےآسان شرائط پرپلاٹ دینےکااعلان، پنجاب بھرکےصحافیوں کومیرٹ پر تین ہزار تین سو پلاٹ دئیےجائیں گے،پلاٹ کی قیمت 2 لاکھ روپے مرلہ مقرر کی گئی ہے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے 7مرلہ پلاٹ کی قسط 12ہزار روپےماہانہ ہو گی،3مرلہ پلاٹ کی قسط 5ہزارروپےماہانہ ہو گی، روڈاپلاٹس کی ڈیولپمنٹ کراکرصحافیوں کےحوالےکرےگا، درخواست دینےکی آخری تاریخ28 جنوری ہے،8فروری سےپہلےقرعہ اندازی کرا دی جائےگی، پلاٹ پرگھرکی تعمیرکیلئےبینک آف پنجاب سےبھی رابطہ کیاجائےگا،اس حوالے سے پیر بائیس جنوری کے اخبارات میں بھی اشتہارات شائع ہوں گے۔۔اطلاعات کے مطابق رپورٹرز کو 2300 پلاٹ 7 مرلے کے دیئے جائیں گے جن کی قیمت فی پلاٹ 14 لاکھ 40 ہزار روپے اور ماہانہ قسط 12 ہزار روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ 1 ہزار پلاٹس کیمرہ مینوں اور فوٹوگرافرز کے لئے 5 ہزار روپے ماہانہ 10 سال کی قسطوں میں ملے گا۔اس اسکیم کی اہم بات یہ ہے کہ یہ تمام پلاٹس صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کے لئے ہیں مگر رپورٹرز اور کیمرہ جرنلسٹس کے لئے تعلیم کی حد کا معیار بھی مقرر کیا جارہا ہے۔حیران کن طور پر اس میں نیوز روم کے لوگ شامل نہیں کئے گئے اور نہ ہی وہ صحافی شامل ہیں جو پہلے پلاٹ لے چکے ہیں ۔
پنجاب کے صحافیوں کیلئے آسان شرائط پر پلاٹ دینے کا اعلان۔۔۔
Facebook Comments