پنجاب کے وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے لاہور پریس کلب کے پروگرام ” میٹ دی پریس” میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ لاہور میں برکی روڈ،رائے ونڈ روڈ ،ملتان روڈ ،ڈیفنس اور کاہنہ روڈ پر نیا پاکستان ہاو ¿سنگ پراجیکٹ کے تحت تین اور پانچ مرلے کے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر اگلے ماہ اپریل میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں لاہور پریس کلب کے ممبران کا دو فیصد کوٹہ مختص ہوگا جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت تعمیر ہونیوالے مکانوں میں متعلقہ پریس کلب کے ارکان کا بھی ایک فیصد کوٹہ ہوگا ۔میاں محمود الرشید نے یہ اعلان بھی کیا کہ لاہور پریس کلب کے ارکان کو گھر کی تعمیر ،مرمت اور نئے کمرے کی تعمیر کے لئے 5 لاکھ روپے فی کس کا قرض حسنہ بھی ملے گا اس سلسلے میں پریس کلب فہرست فراہم کرے گا ۔ صدر ارشد انصاری نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کو کلب میں خوش آمدید کہا۔۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے اس موقعے پر اعلان کیا کہ پنجاب میں 25 لاکھ گھر تعمیر ہونا ہیں جن میں پنجاب کے صحافیوں کو 25 ہزار گھر ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2019ءتک صوبے میں 3 لاکھ گھر وں کی تعمیر شروع ہوجائے گی۔جن میں سے ایل ڈی اے 1 لاکھ گھر تعمیر کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیموں میں پاک فوج اور پولیس کے شہداءکا بھی کوٹہ رکھا گیا ہے ۔میٹ دی پریس پروگرام کے اختتام پر سیکرٹری پریس کلب زاہد عابدنے صوبائی وزیر ہاﺅسنگ محمود الرشید کا شکریہ ادا کیا اس موقعے پر معزز مہمان کو پریس کلب کی جانب سے گلدستہ اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
پنجاب کے صحافیوں کو 25 ہزار گھر ملیں گے
Facebook Comments