صحافی برادری کے تحفظ کیلئے پنجاب کی نگراں حکومت کا بڑا فیصلہ۔ صوبے میں پنجاب جرنلسٹس پروٹیکشن کوارڈینیشن کمیٹی قائم کر دی گئی، نگران وزیر اطلاعات عامر میر کاکہنا ہے کہ کمیٹی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تحقیقات اور انکا ازالہ کرے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔۔کمیٹی کی منظوری پنجاب کی کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے دی۔ عامر میر کا کہنا ہے کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل لیگل پنجاب کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں صدر پی ایف یو جے، صدر پی یو جے اور صدر لاہور پریس کلب بھی شامل ہیں۔ جب کہ پی جےایس سی پنجاب چیپٹر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریڈم نیٹ ورک بطور ممبر کمیٹی میں شامل ہونگے۔ عامر میر کا کہنا ہے کہ کمیٹی صوبے میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ کمیٹی ضلعی پولیس افسران اور صحافیوں کے درمیان رابط کار کے طور پر بھی کام کرے گی۔۔کمیٹی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی زیادتی پر ایکشن تجویز کرے گی۔۔کمیٹی صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات کا جائزہ لےکر مناسب اقدامات کیا کریگی ۔۔کمیٹی کا مقصد جرنلسٹ کمیونٹی کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ کیئر ٹیکر گورنمنٹ میڈیا کی ازادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔
پنجاب جرنلٹس پروٹیکشن کمیٹی قائم۔۔
Facebook Comments