punjab journalist housing foundation ko digitalize karne ka faisla

پنجاب جرنلٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ۔۔

پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ڈیجیٹائزیشن اور آٹومیشن کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی)اور پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدے کی تقریب سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور کی سربراہی میں پنجاب سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی آپریشنز پی آئی ٹی بی فیصل یوسف اور مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن شاہد فرید نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت پی آئی ٹی بی پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں پراپرٹی مینجمنٹ، اکاؤنٹس اور ہیومن ریسورس کو جدید بنانے کیلئے سافٹ ویئر وضع کرے گا۔سسٹم کے تحت پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سےمنسلک ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹس کےکاغذات اورفاؤنڈیشن کے ممبرز کا ریکارڈ بھی ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں