punjab hukumat ka maskan ravi mansooba mutnazeh kyun

پنجاب حکومت کا مسکن راوی  منصوبہ متنازع  کیوں ؟؟

پنجاب حکومت کا مسکن راوی منصوبہ متنازع ہوگیا۔۔ مسکن راوی پر لاہور ہائیکورٹ سے اسٹے ختم ہونے پر پنجاب بھر کے صحافیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، لیکن یہ خوشی اس وقت پریشانی میں بدل گئی جب پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے صرف لاہور کے صحافیوں کو مبارک دیتے ہوئے نگران دور حکومت میں جاری ہونے والے روڈا کے لیٹرز کو غیرقانونی قرار دیا ، لاہور پریس کلب کی پریس ریلیز نے بھی جلتی پر تیل کا کام کیا جس میں صرف پریس کلب ممبرز اور لاہور کے صحافیوں کو پلاٹ دینے کی بات کی گئی جبکہ دیگر شہر کے صحافی جن کا روڈا کی لسٹ میں نام موجود ہے ان کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا، لاہور کے صحافتی حلقوں میں بھی یہ بات کہی جارہی ہے کہ مسکن راوی سے دیگر شہر کے صحافیوں کی چھٹی کرادی گئی ہے، جس کےبعد پنجاب کے دیگر شہر کے صحافیوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ، راولپنڈی اور ملتان سمیت دیگر شہر کےصحافیوں نے عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے، دوبارہ اسٹے آنے کی صورت میں منصوبہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنےکا خدشہ ہے، کچھ صحافتی حلقوں نے موجودہ صورتحال کی وجہ لاہور پریس کلب کے الیکشن کو قرار دیا ہے ، ان کے مطابق، پریس کلب الیکشن کے بعد چیزیں واضح ہوں گی، جن کو لیٹرز جاری ہوچکے ہیں ان کو منصوبے سے نکالنا حق تلفی ہوگی ، واضح رہے کہ نگران دور حکومت میں پنجاب کے پندرہ سو کےقریب صحافی آسان اقساط پر پلاٹ کے اہل قرار پائے تھے، جن کے ناموں کی فہرست ابھی تک روڈا کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں