پنجاب حکومت نے اشتہارات کے پونے 7 کروڑ اداکردیئے۔۔

پنجاب حکومت کی طرف سے ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو واجب الادا رقوم کی مد میں 6کروڑ 80 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی گئی۔صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے یہاں ڈی جی پی آر آفس میں ادا کی جانے والی رقم کی تفصیلات اے پی این ایس اور پی بی اے کے نمائندوں ممتاز طاہر، نوید کاشف اور جمیل اطہر قاضی کے حوالے کیں۔ اس موقع پر مذکورہ تنظیموں کے دیگر عہدیداران و نمائندوں کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نائب صدر اے پی این ایس ممتاز طاہراور پی بی اے کے نمائندے نوید کاشف نے واجبات کی ادائیگی پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیرنے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت کے ذمہ واجب الادا تمام رقوم بہت جلد کلیئر کر دی جائیں گی, اس ادائیگی کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے,آنے والے دنوں میں اس مد میں بہت جلد مزید ادائیگیاں کی جائیں گی،اس مقصد کے لئے جن صوبائی محکموں کے ذمے ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کی رقوم واجب الادا ہیں ان کے سیکرٹریز حضرات کو فوری ادائیگی کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب دیگر صوبوں سے زیادہ بہتر انداز میں اشتہارات کی مد میں ادائیگیاں کر رہا ہے۔ اس موقع پر نائب صدر اے پی این ایس ممتاز طاہر نے صوبائی وزیراطلاعات کی واجبات کی ادائیگی کے لئے کی گئی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں