Punjab Food Authority will run Radio channel also

پنجاب فوڈاتھارٹی ریڈیو چینل بھی چلائے گی۔۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی عوامی آگاہی مہم نئے مرحلے میں داخل ہونے کو تیار ،پیمرا کی طرف سے ریڈیو اسٹیشن قائم کرنے کی اجازت مل گئی۔پیمرا اتھارٹی کے 146ویں اجلاس میں فوڈ اتھارٹی کو ریڈیو لائسنس جاری کر دیا گیا۔فوڈ اتھارٹی ابتدائی مرحلے میں لاہور اگلے مرحلے میں 2 اورایف ایم ریڈیو اسٹیشن قائم کرے گی،پہلا ایف ایم ریڈیو اسٹیشن لاہور جبکہ دوسرے دو ملتان اور بہاولپور میں لگائے جائیں گے۔فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لاہور ایف ایم ریڈیو کے لیے 16ملین کا بجٹ مختص کیا جا چکا ،تیسرے مرحلے میں ریڈیو اسٹیشن پنجاب بھر میں ڈویژن کی سطح پر لگائے جائیں گے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سابقہ بورڈ نے 26ویں میٹنگ میں ایف ریڈیو پراجیکٹ کی منظوری دی تھی۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ ریڈیو اسٹیشن عوامی آگاہی مہم کے لیے استعمال کیے جائیں گے،ایف ایم ریڈیو اسٹیشن غذائیت کے متعلق اہم معلومات، غذائی مسائل سے متعلق مشاورت فراہم کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں