حکومت پنجاب نے پنجاب سنسر بورڈ توڑ دیا۔صوبائی وزیر ثقافت و اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کی رولنگ کے مطابق، اصولی فیصلہ کیا ہے کہ نئے چیئرمین کی تنخواہ ڈیڑہ لاکھ روپے، وائس چیئرمین کی 1لاکھ روپے اور ممبران کو فی فلم سنسر فیس 8ہزار روپے دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ متوازن سنسر بورڈ بنانا وزیر اعظم کا ویژن ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو شادی کے وقت کو رات 10بجے سے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ فنکاروں کو ریلیف مل سکے جس بارے جلد فیصلہ کر لیا جائیگا۔۔
Facebook Comments