youm e ashur par akhbaraat ki tatelaat ka aelaan

پنجاب بھر میں اخبار مارکیٹیں قائم کرنے کا فیصلہ۔۔

آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں اخبار مارکیٹیں قائم کی جائیں تاکہ اخبار فروش باعزت روزگار کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات کرنیوالے وفد کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر راجہ بشارت نے وفد کو یقین دلایا کہ ان شاء اللہ بہت جلد راولپنڈی اخبار مارکیٹ کا قیام ممکن بنایاجائے گا اور لاہور اور ملتان اخبار مارکیٹ کو ازسر نو تعمیر کیاجائے گا۔ ٹکا خان عباسی کی دعوت پر صوبائی وزیر نے وعدہ کیا کہ بہت جلد اخبار فروش یونین ملتان کی تقریب حلف برداری میں شامل ہوں گے۔ ملاقات کرنیوالے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے وفد میں نائب صدر پنجاب عقیل عباسی، معاون خصوصی شیخ صلاح الدین، ممبر فیڈریشن ملک عرفان اتیرا، سردار حنیف عباسی، لاہور یونین کے صدر ملک امتیاز، سجاد کریم اور چوہدری مشتاق شامل تھے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں