لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجدعثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفربن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب صدر سینئر صحافی خواجہ نصیر اور سیکرٹری عدنان شیخ کومبارکباد دی ہے۔ پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے انتخابات برائے سال 2024-25 میں خواجہ نصیر صدر اور عدنان شیخ سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے نو منتخب صدر خواجہ نصیر اور سیکرٹری عدنان شیخ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب عہدیداران پنجاب اسمبلی اور صحافی برادری کے درمیان موثر رابطے اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔دریں اثنا وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات نے پریس گیلری کے نو منتخب صدر خواجہ نصیر اور سیکرٹری عدنان شیخ کو مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی اور پریس گیلری کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔پریس گیلری عوام تک پنجاب اسمبلی کی کارروائی پہنچانے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ پنجاب اسمبلی کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔ امید ہے نو منتخب عہدیداران پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے عملی طور پر اقدامات کریں گے۔