punjab assembly mein naye media hall ki tameer shuruh

پنجاب اسمبلی میں نئے میڈیا ہال کی تعمیر شروع۔۔

پنجاب اسمبلی میں نئے میڈیا ہال کی تعمیرکامنصوبہ شروع ہوگیا۔۔پنجاب اسمبلی حکام اور پریس گیلری کمیٹی نے سائٹ کا دورہ کیا۔۔ حکام نے نئے میڈیا ہال کی تعمیر اور تزئین و آرائش کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دی۔۔ پنجاب اسمبلی کے افسران نےپریس کلب  کے نثارعثمانی  ہال کا دورہ بھی کیا۔۔ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ میڈیاہال میں100سےزائدصحافیوں کے بیٹھنے کا انتظام ہوگا،میڈیاکواسمبلی کارروائی کی براہ راست فیڈ مہیا کی جائے گی، اسپیکر نےمیڈیا ہال مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔صحافیوں کے مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری رکھے گی۔پریس گیلری کمیٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں پریس گیلری کمیٹی روم کے بعد نئے میڈیا ہال کا منصوبہ خوش آئند ہے۔ پنجاب اسمبلی پریس گیلری کےصدر خواجہ نصیر،سیکرٹری عدنان شیخ،   لاہورکیمرہ مین کے سینئر نائب صدر محبوب ملک اور دانش علی موقع پر موجودتھے جب کہ قائم مقام سیکرٹری جنرل خالد محمود،ڈائریکٹراسٹیٹ عاصم نوازچیمہ،میڈیا کوآرڈینیٹرراؤ ماجدعلی موقع پرموجودتھے۔۔سی اینڈ ڈبلیو کے حکام اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے افسران بریفنگ میں شامل تھے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں