punjab assembly mein media ke daakhlay par pabandi

پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی۔۔

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پرویز الہٰی کی ہدایت پر میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔سیکیورٹی اسٹاف کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی ہدایت کے تحت میڈیا اسمبلی کے اندر نہیں جاسکتا۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے جاری صورتحال کے پیش نظر پنجاب اسمبلی میں میڈیا اور اراکین اسمبلی دونوں کے ہی داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے پیش نظر صحافیوں نے اسمبلی گیٹ کے باہر احتجاج شروع کر دیا ہے اور نعرے بھی لگائے جارہے ہیں۔  چینل جیو نیوز نے   سیکیورٹی سٹاف کے حوالے سے بتایا کہ سپیکرپنجاب اسمبلی کی ہدایت کے تحت میڈیا اسمبلی کے اندرنہیں جاسکتا، اسمبلی سیکرٹریٹ کے اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ تمام گیٹس کو کھار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔صحافیوں کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے ’’پنجاب اسمبلی میں مارشل لاء نا منظور‘‘ کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، ڈپٹی سپیکر کا کہنا ہے کہ اسمبلی کا اجلاس آج ہی ہوگا جب کہ سیکرٹری اسمبلی کا کہنا ہے کہ جب تک نیا نوٹیفکیشن نہیں آجاتا اس وقت تک پرانا آرڈر ہی رہے گا اس لیے اجلاس آج نہیں بلکہ 16اپریل کو ہوگا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں