imran riaz ko ishtehaari qaraar dene ki karrawai ka aghaz

پنجاب اسمبلی کی تحلیل عمران خان کے ہاتھ میں، عمران ریاض کا دعویٰ۔۔

اینکر پرسن عمران ریاض خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری عمران خان کو دے دی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں عمران ریاض نے کہا “میرے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پرویز الہی نے اسمبلی تحلیل کی سمری عمران خان کو دے دی ہے۔ چوہدری پرویز الہی کا ایک اچھا فیصلہ۔اس سے قبل ان کی ٹوئٹر پر مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الہٰی سے اچھی خاصی بحث بھی ہوئی تھی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں عمران ریاض نے دعویٰ کیا کہ مونس الہی اور چوہدری پرویز الہی نے پہلے بھی اپنا فیصلہ سیاسی مفاد میں اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے کیا اور یہ خاندان آئندہ بھی ایسا ہی کرے گا۔ کل اس بات کا اقرار بھی کر لیا گیا۔ آئندہ اگر انہوں نے اسمبلی تحلیل بھی کی تو اسٹیبلشمنٹ سے پوچھے بغیر نہیں کریں گے۔مونس الہٰی نے ٹوئٹر پر عمران خان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ پرویز الہٰی نے اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار انہیں سونپ دیا ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران ریاض نے کہا ” مونس الہی صاحب اس وقت گیم آپ کے ہاتھ میں ہے۔ آپ نے اپنے سیاسی مستقبل اور اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ لیکن آپ کی تاریخ تضادات سے بھری پڑی ہے۔ اللہ اس مرتبہ آپ کو حق کے ساتھ کھڑا رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔”

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں