bushra bibi hamid mir or saleem saafi ke programs band karana chahti thin

پنجاب اسمبلی کے متنازع بل سے حکومت کا اظہار لاتعلقی۔۔

وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استحقاق کمیٹی کو با اختیار بنانے کے لئے متنازع بل سے حکومتی علحیدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل اپوزیشن نے پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر پیش کیا حکومت ارکان اسمبلی کے استحقاق کی آڑ میں صحافت کا گلا گھوٹنے کی اجازت نہیں دے سکتی یہ نہ عمران خان کا ویثرن ہے اور نہ ہی عثمان بزدار کا بل کی متنازع شکوں کے خاتمے کے لئے  ہفتہ کومنتخب صحافی قیادت کی ملاقات اسپیکر پنجاب اسمبلی سے کروا رہے ہیں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے دفتر میں لاہور پریس کلب پنجاب یونین آف جرنلسٹ اور پریس گیلری کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کے موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ارکان اسمبلی کے استحقاق کے حوالے سے متنازع بل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر پیپلز پارٹی کے مخدوم عثمان اور ن لیگ کے ملک احمد خان سمیت دیگر ارکان نے پیش کیا تھا جس پر محکمہ اطلاعات و نشریات سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی انھوں نے کہاکہ حکومت ارکان اسمبلی کے استحقاق کے نام پر آزاد میڈیا اور صحافت کا گلہ گھوٹنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے اس بل کے حوالے سے ابھی کسی قسم کا نوٹس جاری نہیں ہوا اس پر مزید قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے انھوں نے کہا کہ متنازع شکوں کے خاتمے کے لئے دونوں جانب کے فریقین کو بھٹا کر معاملات کو طے کیا جائے گا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پریس کلب کے سینیئر نائب صدر جاوید فاروقی سیکرٹری جنرل زاہد چوہدری اور جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر نے بل میں موجود صحافیوں کے حوالے سے متنازع شکوں کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا انھوں نے کہا کہ آمرانہ ادوار میں بھی اس طرح آزاد میڈیا پر شب خون نہیں مارا گیا تقریب میں ملاقات میں پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر قمر زمان بھٹی پریس گیلری کمیٹی کے رکن لیاقت انصاری ، صدف نعیم،سنیئر جرنلسٹ ذیشان بخش، محسن بلال ، عمرفاروق اور دیگر بھی شریک تھے۔ دریں اثنا فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بِل پنجاب اسمبلی میں پیش ہوا، پرائیویٹ ممبرز ڈے پر پرائیوٹ ممبر نے یہ بل پیش کیا اور منظور کروایا۔انہوں نے کہا کہ میری وزیر قانون اسپیکر اور ان سیکرٹری سے بات ہوئی ہے، اسپیکر صاحب نے میری درخواست پر صحافی برادری کو مدعو کیا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ انہوں نے مجھے کہا ہے کہ صحافیوں کو غلط فہمی ہوئی ہے، صحافیوں کے قلم پہ کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے، صحافی برادری اسے کسی اور زاویے سے دیکھ رہی ہے، اسکا حل ہے کہ دونوں جانب کے بڑے بیٹھ کر اسکا حل نکالیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر اور ممبرز اسمبلی کا استحقاق مقدم ہے اور ہر صورت اس کو قائم رکھنا ہے، مگر کسی صورت صحافیوں کو گلہ گھونٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہمیں کل تک انتظار کرنا چاہیئے تاکہ تصویر کا دوسرا رخ بھی سامنے آسکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں