mehekma ittelaat wazra kpro's ka aelan

پی یوجے کی صحافیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے  ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹس آف لاہوراورلاہورپریس کلب کے ممبران  کے اعزاز میں لاہور پریس کلب میں افظار پارٹی کا انعقاد کیا گیاجس میں پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی جانب سےایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹس آف لاہوراور، ممبران لاہور پریس کلب سمیت صحافیوں کی کثیرتعداد کو مدعوکیاگیا ۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہدرفیق بھٹی ، جنرل سیکرٹری خاور بیگ اور مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکاءکو خوش آمدید کیا۔شرکاءمیں ممبرایف ای سی،قمرزمان بھٹی، ظہير شہزاد۔ ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹس آف لاہور کے چیئرمین راحت ڈار، صدر وسیم نیاز،سیکرٹری عمران شیخ، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے سیکرٹری خواجہ حسان  ، عامر سلامت، خواجہ نصیر، عارف چوہدری ،شبیر مغل ، شہروزاسحاق ۔خالد رشید سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد شامل تھی ۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہدرفیق بھٹی ، جنرل سیکرٹری خاور بیگ، خاورسندھو۔حسنین اخلاق جوائنٹ سیکرٹری ،حسنین ترمذی،غلام مرتضیٰ باجوہ  ودیگر نے مہمانوں کاافظارپارٹی میں شرکت پر شکریہ اداکیا۔ شرکاء نے پنجاب یونين آف جرنلسٹس کے اس اقدام کو سراہااور کہا یہ اچھا اقدم ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے ۔صدرپی یوجے زاہد رفیق بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاءاللہ افظارڈنر کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں