ishteharaat ki takseem insaf se hogi

پی یوجے کی فیاض چوہان کو وارننگ۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان کی طرف سے لاہور رنگ کے اینکر پرسن رائے ثاقب کے بارے میں مبینہ منفی آڈیو ریمارکس کی شدید مذمت کی ہے اور اسے صوبائی وزیر کے عہدے کے خلاف قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر قمرالزمان بھٹی۔سینئر نائب صدر خرم پاشا۔نائب صدر یوسف عباسی۔جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن۔ سینئر جوائنٹ سیکریٹری عطیہ زیدی۔ جوائنٹ سیکرٹری نصراللہ ملک  خزانچی بدر ظہور  چشتی سمیت ایگزیکٹو کونسل نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان  کو خبردار کیا یے کہ وہ اپنے عہدے کے تقاضوں کو سمجھیں اور اس طرح کی منفی حرکتوں سے باز آجائیں ۔ورنہ پی یوجے انہیں وزیر اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہونے پر مجبور کر دے گی ۔پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی کا کہنا تھا کہ  فیاض الحسن چوہان ماضی میں اپنے اسی منفی رویہ کی وجہ سے پی ٹی آئی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کے لئے بدنامی کا باعث بنے تھے جس پر وزیراعظم کو مجبور ہو کر ان سے استعفی لینا پڑا تھا قمرالزمان بھٹی کا کہنا تھا لاہور رنگ کے اینکر پرسن رائے ثاقب کے بارے میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کےالزامات  انتہائی گھٹیا ذہنیت کے عکاس ہیں ۔انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ وہ ایک منتخب حکومت کے اہم عہدے پر موجود ہیں مگر وہ اس کے برعکس ایسی سرگرمیوں ملوث ہیں جو کسی بھی طرح صوبائی وزیر کے شایان شان نہیں ہے۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ فیاض الحسن چوہان کی سرگرمیوں کا نوٹس لیں اور انہیں فوری طور پر وزیر اطلاعات کے عہدے سے الگ کریں ورنہ پی یو جے اس ایشو پر بھرپور احتجاج کرئے گی ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں