پنجاب یونین آف جرنلسٹ (پی یو جے) کے سالانہ انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، فرخ شہباز وڑائچ صدر ،حامد نواز سینئر نائب صدر، سید امجد حسین بخاری، سعید احمد سعید،کاشف بھٹی نائب صدور منتخب ہوگئے. سیکریٹری کی نشست پر فیصل سلہریا کامیاب ہوئے۔۔ عبد الحمید گورائیہ، ارسلان اعظم پی یو جے کے اسسٹنٹ سیکرٹریز جبکہ صبا چوہدری، مقدس فاروق اعوان اور صفدر علی جوائنٹ سیکرٹریز منتخب ہوئے. انتخابات میں ساجد خان فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے. پنجاب یونین آف جرنلسٹ کی ایگزیکٹو کونسل کی نشستوں پر سرفراز راجہ، مریم اکرام، عبد الماجد ملک، رخشان میر، نبیل کمبوہ، حافظ زوہیب طیب اور شاہد منیر کامیاب ہوئے۔ ارکان نے یاسین مغل، فیصل وقاص، رانا زوہیب اور طفیل شریف کو بھی ایگزیکٹو کونسل کا ممبر منتخب کیا
Facebook Comments