پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے نیونیوز اور نئی بات گروپ کی طرف سے چھانٹیوں اور تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف 10 اپریل کو نیو نیوز ۔نئی بات اور لاہور رنگ کے دفتر کے گھیرائو کا اعلان کیا ہے ۔پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی ۔سینئر نائب صدر خرم پاشا ۔نائب صدر یوسف عباسی۔جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی ۔جوائنٹ سیکریٹری نصراللہ ملک ۔خزانچی بدر ظہور چشتی اور ایگزیکٹو کونسل نے نیو نیوز گروپ میں انتظامیہ کی طرف سے تنخواہوں میں کٹوٹیوں اور ملازمین کی چھانٹیوں کی شدید مذمت کی ہے۔پی یو جے کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اس ایشو پر نیو نیوز کےاہم عہدیدار نصراللہ ملک سے رابط کیا گیا ۔ان کی طرف سے جو موقف اختیار کیا گیا وہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کے باعث ملک میں لاک ڈائون کی صورتحال ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ فرنٹ لائن سپاہی کے طور پر خدمات انجام دینے پر جس طرح حکومت نے ڈاکٹروں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہیں دینے کا اعلان کیا ہے۔۔ اسی طرح ٹی وی چینل اور اخبارت کے مالکان بھی اپنے اداروں میں رپورٹرز۔کیمرہ مینز۔فوٹو جرنلسٹس۔کاپی ایڈیٹرز۔سب ایڈیٹرز۔نیوز پرڈیوسرز ۔نیوز اینکرز اور دیگر سٹاف کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دیں ۔پی یوجے کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت میڈیا انڈسٹری کے مالکان سے صحافیوں کے لئے ایسے کسی پیکج کا اعلان کرئے ۔پی یو جے کے صدر نے خبردار کیا کہ اگر نیو نیوز کے مالکان نے اپنے ادارے میں کٹوتیوں اور ملازمین کی چھانٹیوں کا سلسلہ نہ روکا تو پی یو جے اس حوالے سے 10 اپریل بروز جمعہ کو نیو نیوز گروپ کے دفتر کے باہر بھرپور احتجاج کرئےگی۔انہوں نے اس حوالے سے صحافی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس نازک گھڑی میں اپنے نیو نیوز کے ساتھیوں سےاظہار یکجہتی کے لئے 10 اپریل کو سہ پہر 3 بجے نیو نیوز کے دفتر کے باہر پہنچیں۔قمر بھٹی نے وفاقی حکومت کی طرف سے اشہارات کی ادائیگی کے طریقہ کار کو بھی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اب میڈیا مالکان کو اشہارات کی 85 فیصد ادائیگی براہ راست ہوگی جبکہ ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو ان کا کمیشن 15 فیصد دیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اب اس پالیسی میں یہ شرط بھی عائد کرئے کہ جو مالک اخبار اور ٹی وی چینل اپنے ادارے میں کسی قسم کی کٹوتی کرئے اورتنخواہ روکے گا حکومت اس کے سرکاری اشتہارات نہ صرف روکے گی بلکہ ان کی سرکاری اشتہارات کی ادائیگی بھی روکی جائےگی ۔پی یو جے کی قیادت نے پریس کلب کی طرف سے تمام صحافتی تنظیمیوں کے احتجاج کے اعلان کی بھی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہےکہ تمام صحافتی تنظمیں اپنے مطالبات کے لئے ایک اور متحد ہو کر جد وجہد کریں ۔دریں اثنا ایمرا نے بھی پی یوجے کے اعلان کی مکمل حمایت کی ہے۔۔
پی یوجے کا نیونیوزکے دفاترکے گھیراؤ کا اعلان۔۔
Facebook Comments