پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی جنرل کونسل نے یونین کے سالانہ انتخابات برائے 2021 ۔31 جنوری 2021 کو کروانے کی منظوری دے دی ۔جنرل کونسل نے 5 رکنی الیکشن کمیٹی کی منظوری بھی دی ۔الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سعید اخترجبکہ ممبران میں حسین کاشف۔ اکرم ضیاء ۔مخدوم بلال عامر اور شبیر مغل شامل ہیں۔اجلاس میں اخرجات اکتوبر 2019 تا جنوری 2021 کی منظوری بھی دی گئی۔ پی یو جے کی جنرل کونسل کا اجلاس صدر قمرالزمان بھٹی کی زیر صدارت لاہور پریس کلب کے نثار عثمانی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا ۔اجلاس کا آغاز خزانچی بدر ظہور چشتی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی یو جے خواجہ آفتاب حسن نے یونین کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جس میں صحافی کمیونٹی کو درپیش مسائل، بے روزگاری کی لہر۔تنخواہوں میں تاخیر۔عدم ادائیگی ۔کٹوتیاں۔ویج ایورڈ کا عدم نفاذ اور اداروں کی بندش سمیت صحافیوں کے اغوا۔ تشدد اور آزادی صحافت و آزادی اظہار پر پابندیوں کے بارے میں پی یو جے کےپلیٹ فارم سے کی گئی جدوجہد کے حوالے سے اجلاس کو اگاہ کیا۔جنرل کونسل نے لاہور میں بھرپور ایف ای سی کے انعقاد پر پی یو جے کی قیادت اور ایگزیکٹوکونسل سمیت لاہور پریس کے صسر ارشد انصاری اورگورننگ باڈی کی کاوش کو خراج تحسین پیش کیا۔جنرل کونسل نے قرارداد تحسین میں خصوصی طور پر ایف ای سی کمیٹیوں کے ارکان خواجہ نصیر۔ جاوید فاروقی۔ نواز طاہر۔ قیصر چوہان۔ شاہد بخاری۔ رفیق خان۔قمر جبار۔احمد ندیم شیخ اور جواد حسن کا شکریہ ادا کیا جن کی شبانہ روز محنت سے لاہور میں ایک بھرپور ایف ای سی منعقد ہو سکی۔اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ایف یوجے کی طرف سے اپریل میں کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ میں لاہور کے صحافی اور میڈیا ورکر بھرپور شرکت کریں گے اور میڈیا ورکرز کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پی ایف یو جے کے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔جنرل کونسل میں سینئر صحافیوں دین محمد درد۔پرویز الطاف۔ اظہر غوری۔ رفیق خان۔ نواز طاہر۔گل چمن شاہ۔ ساجد ضیاء۔ ابراھیم لکی۔شاہد خان۔ اے آر گل۔فوزیہ غنی۔ قمر جبار۔صلاح الدین بٹ ۔احمد ندیم شیخ۔کاشف سلمان قاسم رضا۔شہزاد فراموش۔میم سین بٹ۔نفیس قادری ۔صداقت مغل ۔سمعیہ اعجاز ۔شبیر حسین صادق جواد حسن گل اور عمران شیخ سمیت ممبران پی یو جے کی بڑی تعداد نے شرکت کی قبل ازیں پی یو جے کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس صدر قمرالزمان بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن۔سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی۔خزانچی بدر ظہور چشتی۔ممبران ایگزیکٹو کونسل جاوید ہاشمی۔غلام مرتضی باجوہ۔جمال احمد۔خاور بیگ نے شرکت کی۔اجلاس میں یونین کے سالانہ انتخابات 31 جنوری کو الحمراء برنی گارڈن لاہور میں کروانے اور الیکشن کمیٹی اور سالانہ اخراجات کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صدر سے خزانچی تک کے عہدیداروں کے امیدواروں کےلئے کاغذات نامزدگی کی فیس ایک ہزار روپے جبکہ ایگزیکیٹو کونسل کے امیدواروں کے لئے فیس 500 روپے ہوگی ۔اجلاس میں پی یو جے کے الیکشن لاہور پریس کلب کی ممبر شپ لسٹ پر کروانے کی بھی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔
