پنجاب یونین آف جرنلٹس نے جمعہ کو لاہورپریس کلب کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔۔ پی یوجے کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں کارکنوں کی معاشی بدحالی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔۔ صدر پی یوجے قمر بھٹی کا کہنا ہے کہ ۔۔جمعہ کا مظاہرہ ٹوکن ہوگا جس کے بعد ودبارہ اجلاس میں احتجاجی مظاہروں کی پوری سیریل کا اعلان کیا جائے گا۔۔قمر بھٹی کے مطابق احتجاج کے اگلے مرحلے میں تمام تنخواہیں نہ دینے والے مالکان کے خلاف مظاہرے ہوں گے۔صدر پنجاب یونین آف جرنلٹس نے صحافی برادری سے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔۔دریں اثنا اجلاس میں گزشتہ دنوں جاں بحق ہونے والے سٹی فورٹی ٹو کے کیمرہ مین رضوان ملک۔92 ٹو نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر اقبال احمد اور عطیہ زیدی کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔۔اجلاس کی صدارت پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی نے کی۔۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب۔سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی۔ جوائنٹ سیکریٹری نصراللہ ملک ۔۔ ممبر ایگزیکٹو کونسل شاہدہ بٹ۔ جمال احمد۔ مرتضی باجوہ۔ خاور بیگ ظہیر عباس۔ تصور ہاشمی۔انا نایاب۔۔سینئر صحافی شاہد رضوی اور سابق سینئر نائب صدر پی یو جے شفیق بھٹی بھی شریک تھے۔۔ اجلاس میں 15 فروری کو پی یو جے کے زیر اہتمام سیمینار منعقد کرنے کا بھی فیصلہ بھی کیاگیا۔۔جس کا موضوع بول کے لب آزاد ہیں تیرے ، میڈیا کارکنوں کی معاشی بدحالی اور آزادی صحافت ہے۔۔سیمینار میں قومی سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین اور پی ایف یو جے کے قائدین شریک ہوں گے۔۔۔
پی یوجے کا احتجاجی مظاہرے کا اعلان۔۔
Facebook Comments