پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے سالانہ انتخابات میں صابر اعوان صدر ، شہزادہ خالد سینئر نائب صدر ،رحمان بھٹہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ گزشتہ روز کاغذات کی واپسی کے مرحلے میں شہزادہ پینل اور بھٹہ پینل کے امیدواروں نے اتفاق رائے سے کاغذات واپس لئے جس کے بعدچیئرمین الیکشن کمیٹی سعید آسی نے ممبران الیکشن کمیٹی حامد ریاض ڈوگر اور اصغر چودھری کے ہمراہ انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق تمام امیدواران بلامقابلہ کامیاب قرارپائے ہیں جن میں صابر اعوان صدر، شہزادہ خالد سینئر نائب صدر، احسان بھٹی نائب صدر، میاں علی افضل نائب صدر ،محمد رحمان بھٹہ جنرل سیکرٹری، طارق جمال فنانس سیکرٹری، حاکم جاوید، بابر بٹ اور خواجہ سرمد فرخ جوائنٹ سیکرٹریز منتخب ہوئے جبکہ مجلس عاملہ کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 9 امیدواروں میں آصف باجوہ،سلمان چودھری ،حسیب رشید،عابد منظور، میاں محمد نعیم ،فاروق شہزاد،تنویراحمد ملک،ضیاءاللہ قصوری،عدیل مصطفیٰ شامل ہیں۔چیئرمین الیکشن کمیٹی سعید آسی نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر شہزادہ خالد ، سینئر صحافی عابد تہامی،سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب میاں عابد، نو منتخب صدر صابراعوان جنرل سیکرٹری رحمان بھٹہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے صحافتی کمیونٹی کے لیے نئے جذبہ سے جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا۔دریں اثناء بی ڈی ایم کا اعلان الیکشن کمیٹی کی جانب سے آج بروز جمعہ کیا جائے گا ، شہزادہ پینل کی جانب سے بی ڈی ایم کے لیے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق شمس الحق قذافی ، تنویر احمد ، عبداللہ عالم ، انوار قمر ، راشد حجازی ، عاصم حسین ، طارق مغل، شہباز ظفر ، اشتیاق گوہر ، رانا صفدر علی ، رضوان خالد ، اسامہ خالد ، عثمان ظہور ، طلحہ افضل ، فرمان قریشی ، جاوید حاکم ، افتخار نتھی، لیاقت خان اور شہزادہ خالد کے نام شامل ہیں