پنجاب یونین آف جرنلسٹ (دستور) گروپ کا نئے سال کا پہلا اجلاس پی ایف یو جے کے سابق صدر فرخ سعید خواجہ کی صدارت میں بروز بدھ پی یو جے دفتر ڈیویس روڈ پر منعقد ہوا. اجلاس میں پی ایف یو جے کے فنانس سیکرٹری حامد ریاض ڈوگر، ممبر ایف ای سی اصغر چوہدری سابق صدر پی یو جے اسرار بخاری، سیکرٹری پی یو جے احسان بھٹی، فنانس سیکرٹری عاصم امین، سہیل شفیق بٹ، فرمان قریشی، عباد اللہ بابر بٹ، نعیم ملک، ظہیر احمد اور خواجہ سرمد فرخ نے شرکت کی. اجلاس کے آغاز میں سنئیر صحافی عبدالمجید ساجد کی والدہ جو گزشتہ دنوں وفات پا گئ تھیں ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئ. اجلاس میں چند اہم فیصلے بھی کیے گئے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی یو جے (دستور) گروپ پریس کلب کے نو منتخب سنئیر نائب صدر رائے حسنین طاہر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کرے گا. ہر مہینے کی پہلی بدھ کو پی یو جے (دستور) کی مجلس عاملہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی یو جے (دستور) کے زیر اہتمام ہر ماہ ایک تقریب منعقد کی جائے جس میں ایوارڈ جیسی تقریبات، فری میڈیکل کیمپ وعیرہ کا انعقاد کروایا جائے. فیس بک اور وٹس ایپ گروپ چلانے کی ذمہ داری خواجہ سرمد فرخ کو سونپی گئ ہے۔۔پپو نے اس اجلاس کے حوالے سے چند اہم باتوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔۔پپو کے مطابق پی یوجے کا اجلاس سابق صدر کی صدارت میں ہوایعنی لگتا یہ ہے کہ یہ تنظیم فی الحال اپنے صدر سے محروم ہے۔۔اجلاس کی جاری کردہ پریس ریلیز میں بطور خاص فنانس سیکرٹری کی شمولیت کا ذکر کیاگیا ،یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ خبر میں منتخب باڈی کے متعدد عہدیداروں کی شمولیت یا ہونے نہ ہونے کا ذکر کیوں نہیں کیا گیا جب کہ سابق صدور کے نام بھی شامل کئے گئے۔۔ پریس ریلیز کے مطابق جن صاحب کو فیس بک اور واٹس ایپ یعنی سوشل میڈیا کی ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ صاحب غیرمنتخب ہیں۔۔.
پی یوجے دستور کا اجلاس، سنیئے کچھ خاص۔۔۔
Facebook Comments