پنجاب یونین آف جرنلٹس دستور نے صحافیوں کے واجبات کی ادائیگی کےلئے میڈیا مالکان کو ڈیڈلائن دے دی۔۔ میڈیا ہاؤسز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پی یو جے دستور کا اجلاس ہوا جس میں تمام میڈیا ہاؤسز کے مالکان کو دس محرم الحرام (اکیس ستمبر) تک واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لے وقت دیاگیا۔۔ عدم ادائیگی کی صورت میں پی یو جے دستور صحافیوں کے حقوق اور واجبات کو یقینی بنانے کے لئے چھبیس ستمبر کو میڈیا ہاؤسز کے سامنے احتجاج کرے گی۔۔علاوہ ازیں۔۔ ویج بورڈ کا نفاذ ، صحافیوں کی انشورنس، تنخواہوں کے اسٹرکچر ، جاب سیکورٹی ، اوور ٹائم ، پینشن اور دیگر مسائل کو بھی حل کرنے کے مطالبات کیے گئے ہیں
Facebook Comments