پبلک نیوز میں ورکرز کا احتجاج۔۔

پبلک نیوز میں پانچ ماہ بعد آدھی سیلری دینے کے خلاف ورکرز نے لاہور ہیڈآفس میں ہفتہ کے روز بھی احتجاج کیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ اینکرز کی سیلری میں بھی کٹ لگادیاگیا ہے۔۔ پپو کے مطابق تنخواہوں میں کٹ لگنے پر اینکرز نے عید کے تین دنوں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ بتایاجارہا ہے کہ عید کی تعطیلات میں پبلک نیوز پر خبریں نہیں چلیں گی۔۔ پپو کے مطابق ہفتہ کے روز پچیس ہزار والوں کو پوری تنخواہ جب کہ چالیس ہزار تک سیلری والوں کو تیس ہزار روپے بینک میں ٹرانسفر کئے گئے جب کہ باقی لوگوں کی تنخواہ کا کچھ پتہ نہیں۔۔اینکرز کو بتادیاگیا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں کتنا کٹ لگا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں