پبلک نیوز کے ورکرز تنخواہ سے محروم۔۔۔

پبلک نیوز بھی تنخواہوں کے بحران کی زد میں آگیا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا کے اپنے چینل میں اس طرح کا بحران خطرے کی علامت ہے، پپو کےمطابق پبلک نیوز کراچی آفس میں اب تک دسمبر کی تنخواہ نہیں مل سکی جب کہ نومبر کی تنخواہ گزشتہ ماہ سترہ تاریخ کو ملی تھی۔۔ لاہور ہیڈآفس میں نومبر کی تنخواہ پانچ جنوری کو دی گئی جب کہ ورکرز میں یہ بے چینی ہے کہ شاید اب دسمبر کی تنخواہ فروری میں ملے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ پبلک نیوز کی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسی ہفتے دسمبر کی تنخواہ جاری کردی جائے گی اور بھرپور کوشش کی جارہی ہے کہ تنخواہ کا معاملہ وقت پر حل کیا جائے۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں