پبلک نیوز جسے ابھی لانچ ہوئے ایک سال بھی نہیں گزرا مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ پبلک نیوزکے مالک وزیراعظم کے مشیر بن کر میڈیا کو سدھارنے میں لگے ہوئے ہیں لیکن ان کے اپنے چینل کی مالی حالت پتلی ہے۔۔پپو کے مطابق دسمبر کی تنخواہ پبلک نیوزکے ملازمین کو فروری کے وسط میں دی گئی تھی جب کہ جنوری اور فروری کی تنخواہ کا کوئی پتہ نہیں۔۔جب سیلری کے بارے میں ورکرز معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو انتظامیہ جواب دیتی ہے کہ ہمیں خود نہیں پتہ کہ آپ کو کب سیلری دیں گے۔۔پپو نے وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری سے اپیل کی ہے کہ کم سے کم اپنے لوگوں کو تو آپ تنخواہیں وقت پر اداکرنے کا کہہ سکتے ہیں
Facebook Comments