پبلک نیوز کی خاتون اینکر ٹیم سمیت مستعفی۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ پبلک نیوز کی اینکر ثناء مرزا نے استعفیٰ دے کر ایک نیوز جوائن کرلیا۔۔پپو کے مطابق ثناء مرزا نے پبلک نیوز کی مینجمنٹ سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دیاہے، ثناء مرزا کی ٹیم بھی ان کے ساتھ ایک نیوز جوائن کررہی ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ پبلک نیوز اسلام آباد بیورو کی انتظامیہ سے دیگر پروگرام اینکرز بھی پریشان ہیں۔۔نان پروفیشنل انتظامیہ کی پروگرامنگ اور نیوز  کے معاملات میں بے جا مداخلت کے باعث دیگر اسٹاف  بھی مستعفی ہونے پر غور کررہا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ثناء مرزا کو ایک نیوز میں ویک اینڈ پر رات 10 بجے کا پروگرام دیا گیا جس کا  آغاز 15 اگست سے ہوگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں