karkuno ki tankhua na kaatne par HR head bartaraf

پبلک نیوز کی حالت بھی دگرگوں۔۔

ٹیلن نیوز کی بندش میڈیا سے تعلق رکھنے والوں کیلئے نئی نہیں تھی، گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل یہ باتیں گردش میں تھیں کہ چینل آج بند ہوا یا کل بند ہورہا ہے۔۔ ٹیلن نیوز کے بعد اب پبلک نیوزکی حالت بھی پتلی نظر آرہی ہے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ چینل خریدنے والے نئےمالکان نے چینل لیتے وقت جتنے بلند بانگ دعوے کیے ایک کے بعد ایک ان میں سے ہوا نکلنے لگی ہے۔۔ایک طرف ڈاؤن سائزنگ شروع کر دی گئی تو دوسری جانب تنخواہ میں بھی تاخیر اب معمول بنتی جا رہی ہے۔۔پپو کے مطابق پبلک نیوز کے ملازمین کو شروع میں پانچ پھر دس اور اب بات پندرہ اور پتہ نہیں کب تک جا پہنچی ہے   اب تک تین ڈائریکڑ نیوز آزمائے جاچکے ہیں اور معاملات پھر بھی ویسے کے ویسے ہی ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ مالکان کے لئے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں مشورے دینے والے بہت ہیں۔۔ لیکن جو مشورے دے رہے ہوتے ہیں انہیں میڈیا سے متعلق زمینی حقائق کی الف بے کا علم نہیں ہوتا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں