ماہ رمضان میں بھی میڈیا ووکرز مالکان کی ستم ظریفی کا شکار ہیں. باخبر پپو کے مطابق پبلک نیوز اسلام آباد میں ماہ فروری سے تاحال تنخواہیں ادا نہ ہو سکیں ہیں. مالی بحران کے باعث ماہ رمضان میں افطاری بھی واجبی سی ہے. باخبر پپو کا کہنا ہے کہ پہلے روزے والے دن ورکرز کو سادہ بریانی پیش کی جس میں چکن تو درکنار آلو بھی نہیں تھے. حتی کے روزہ داروں کو سادہ پانی بھی فراہم نہیں کیا گیا. دوسرے روزے والے دن بھی جب ورکزر کو وہی غیر معیاری افطاری پیش کی گئی تو پبلک نیوز اسلام آباد کے تمام ورکرز نے پریس کلب کی خیرات والی افطاری سے روزہ افطار کیا اور اللہ سے مالکان کو ہدایت دینے کی دعا کی. یہ ہی نہیں بلکہ سنگدلی کی انتہا تو یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے آڈیو پینل آپریٹر کی روڈ ایکسیڈنٹ میں ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی. چینل مالک نے اس کی مالی مدد کرنے کے بجائے اسے نوکری سے نکال دیا.
پبلک نیوز میں خیراتی افطار۔۔۔
Facebook Comments