پبلک نیوزکے مالک کی نیب میں طلبی کا امکان۔۔

نیب نے کہاہے کہ سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کو غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن انکوائری میں طلب کیا جا سکتا ہے ۔ اے آر وائی نیوزکے مطابق  نیب کی جانب سے  سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کو طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔ یوسف بیگ مرزا کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل نو سال تک تین سال بعدبھرتی کیا جاتا رہا ۔یوسف بیگ غیر قانونی بھرتیوں ، کرپشن انکوائر ی میں طلب کیا جاسکتا ہے ۔نیب کے مطابق یوسف بیگ مرزا نو سال تک پی ٹی وی کے ایم ڈی رہے ،2335افراد کو پی ٹی وی میں بغیر اشتہار اور ٹیسٹ کے بھرتی کیا، من پسند افراد کو گروپ ایوارڈ ز سے نوازا ،جعلی ڈگری کیسز ختم کروا دیئے، چند مبینہ لوگ اب بھی پی ٹی وی میں کام کررہے ہیں۔ یوسف بیگ مرزا نے مبینہ طور پر نجی پروڈکشن سے ڈرامے خریدے ،ان کے اس اقدام سے تمام سٹوڈیو خالی پڑے رہتے تھے ۔ سابق ایم ڈی پی ٹی وی نے من پسند افراد کو بھاری معاوضے اورمراعات دیں ، ان کے ایسے اقدامات سے قومی خزانے کونقصان پہنچا ۔خیال رہے کہ یوسف بیگ مرزا پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں جو نہ صرف ایم ڈی پی ٹی وی تعینات رہے بلکہ انہوں نے کئی نجی ٹی وی چینلز کی لانچنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔ فی الوقف وہ نجی ٹی وی پبلک نیوز کے مالک اور وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے میڈیا ہیں

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں