پبلک نیوز کا مالی بحران اور تنخواہوں میں تاخیر کا مسئلہ تاحال حل نہ ہوسکا۔۔ پبلک نیوزکے ہیڈآفس میں موجود کارکنان تو ایک طرف اب بیوروز کے ملازمین بھی مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں، مالک کی جانب سے صرف تسلیاں ہی مل رہی ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ لاہور ہیڈآفس میں کئی کارکن چھٹیوں پر چلے گئے جب کہ کراچی بیورو میں بھی یہی حال ہے۔۔ دوسری طرف مالک اور اعلیٰ افسران کے اللے تللے ماضی کی طرح ہی جاری ہیں۔۔ جب کہ ورکرز فاقہ کشی کا شکار ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ چینل کے محرک یوسف بیگ مرزاکی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مزیدحالات بھیانک ہوچکے ہیں۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور ہیڈآفس کے کارکنان بھی اس بات سے لاعلم ہیں کہ سیلری کب ملے گی۔۔ ان کاکہناہےکہ کوئی بتانے کوتیارنہیں سیلری کب ملے گی؟؟کارکنوں کا کہنا ہے کہ چھ ماہ کی سیلری نہیں ملی، پوچھنے پر بتایاجاتا ہے کہ جب پیسے ہونگے تو دے دیں گے۔۔
پبلک نیوزکے کارکنان سیلری کے لئے ہلکان۔۔
Facebook Comments