Public News is also inspired by social media

پبلک نیوز بھی سوشل میڈیا سے متاثر۔۔۔

میڈیا انڈسٹری کے نوزائیدہ چینل پبلک نیوز نے بھی شاید سوشل میڈیا سے متاثر ہونا شروع کردیا۔۔اور بھیڑ چال کا شکار ہوگیا۔۔پی ٹی آئی کے کسی کارکن نے سعودی عرب کی بلند ترین عمارت” کنگڈوم ٹاور” پر عمران خان کی تصویر لگاکرسوشل میڈیا پر شیئر کردی جسے پبلک نیوز نے خبر بناکر نشر کردی۔۔خبر آن ائر ہوتے ہی سعودی عرب میں موجود نیوز گروپس میں یہ شیئر ہونے لگی اور سنجیدہ حلقوں میں صحافتی کردار کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی۔۔ کنغدول ٹاور کو پاکستان کے قومی تہواروں پر لازمی سبزہلالی پرچم کی شکل دی جاتی ہے لیکن کبھی کسی لیڈر کی تصوپر اس پر نہیں سجائی گئی، آخری بار سعودی شاہ فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تصویر سعودیہ کے قومی دن کے موقع پر لگائی گئی تھی۔۔سنجیدہ  حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح خبریں دینے سے پی ٹی آئی ورکرز تو پبلک نیوز سے خوش ہوسکتے ہیں لیکن چینل نے پھر مذاق بن کر رہ جانا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں