پپو نے انکشاف کیا ہے کہ منگل کے روزپبلک نیوز چینل بھی فروخت ہوگیا۔۔منگل کی شام یہ سودا پبلک نیوز کے مالکان کی جانب سے ڈاکٹر اصغر علی حیدر اور الرحمان گروپ کے درمیان طے پایا، پپو کے مطابق اب پبلک نیوزکے نئے مالکان چیئرمین الرحمان گروپ کے میاں محمد مشتاق ہونگے۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ مبینہ طور پر کم و بیش ایک ارب روپے کی یہ ڈیل تھی، پپو کا کہنا ہے کہ ڈیل کے مطابق ایک ماہ کے اندر نئی انتظامیہ تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لے لے گی، یعنی ٹیک اوور کرے گی، امکانات ہیں کہ عامر متین اور رؤف کلاسرا کی بھی پبلک نیوز میں واپسی ہوجائے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ نئے مالکان پی ٹی آئی کے انتہائی قریب ہیں، چینل کے لئے نئی ٹیم بنانے کے لئے فواد چودھری کی بھی مدد لی جاسکتی ہے۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ پرانےمالکان نے اس ڈیل سے پہلے اور بعد میں اپنے کسی ورکر کو اعتما د میں نہیں لیا۔ ورکرز کے چھ، چھ ماہ سے زائد کے واجبات ہیں اور وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے شدید تشویش کا شکار ہیں۔پپو کا کہنا ہے کہ چینل کی صورتحال گزشتہ تین برسوں سے انتہائی خراب چل رہی تھی، اس وقت پوری نیوزٹیم بشمول تمام ڈپارٹس دو درجن سے بھی کم ہے۔۔ پپو نے بتایا کہ المیہ یہ رہا کہ مرحوم ڈائریکٹر نیوز فواد خورشید اپنی علالت سے انتقال تک اپنے بقایاجات کے لئے پریشان رہے اور منت سماجت کرتے کرتے اگلے جہاں چلے گئے۔ پبلک نیوزکے بانی ڈائریکٹر نیوز اپنے انتقال تک اسی چینل سے وابستہ رہے اور تمام تکالیف اور پریشانیوں کے باوجود ثابت قدمی سے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے رہے اور چینل کو بند ہونے سے بچاتے رہے۔
پبلک نیوز چینل بھی فروخت ہوگیا۔۔
Facebook Comments