پپو نے انکشاف کیا ہے کہ پبلک نیوز پر بھی میڈیا بحران کے گھناؤنے سائے منڈلانے لگے ہیں۔۔ پپو کے مطابق پبلک نیوز کے ورکرز کو آخری تنخواہ چھیاسی روز قبل ملی تھی، جس کے بعد سے تمام ورکرز تنخواہوں کے منتظر ہیں، انتظامیہ نے پچیس مارچ کو تنخواہ دینے کا عندیہ دیاتھا لیکن چھبیس مارچ کو بھی کسی ایک ملازم کو تنخواہ نہیں دی گئی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ لاہور میں دسمبر کی تنخواہ دی گئی لیکن کچھ لوگ ابھی بھی رہتے ہیں، اسلام آباد بیورو کو ہر ماہ باقاعدگی سے تنخواہ دی جارہی ہے، لاہور اور کراچی والے دو تنخواہوں کے منتظر ہیں اور تیسری تنخواہ چار روز بعد “ڈیو” ہوجائے گی۔۔ پپو کے مطابق تمام بیوروز کی ایک ڈی ایس این جی بھی گراؤنڈکردی گئی ہے جس کے بعد کراچی سے ڈی ایس این جی عملے کے دوسے تین لوگ فارغ کئے جانے کے امکان ہیں، این ایل ایز پر بھی برطرفی کے سائے موجود ہیں۔۔جب کہ تنخواہ مانگنے پر ایک کیمرہ مین کو نکال دیا گیا۔۔انتظامیہ نے ڈی ایس این جی اور دیگر گاڑیوں کی آمدورفت بھی محدود کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔۔
پبلک نیوز، تنخواہ مانگنے پر کیمرہ مین فارغ
Facebook Comments