لاہور ہیڈآفس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چینل کے بڑوں نے کیش میں تنخواہیں وصول کر لیں ورکرز کی تنخواہیں محرم سے پہلے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جبکہ تنخواہیں جمعرات کے روز بھی بینک اکاونٹس میں منتقل نا ہوئیں۔ ہیڈآفس میں کام کرنے والے ورکرز کا کہنا ہے کہ چینل کے سی او ملازمین کا سامنا کرنے سے بچنے کے لئیے دوپہر ہی میں دفتر سے اٹھ گئے، ورکرز کے مطابق پنجاب حکومت سےچینل کو اشتہار کی مد میں پیسے ملے مگر چینل کے ملازمین کو تنخواہیں نا ملیں۔۔دوسری طرف پبلک نیوز میں کراچی بیورو ملازمین کو آٹھ محرم الحرام کو تنخواہیں ادا کردی گئیں۔۔ بتایاجاتا ہے کہ پبلک نیوز میں درجہ بدرجہ تنخواہیں دی جاتی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈآفس میں بھی جلد سیلری ادا کردی جائے گی۔۔
Facebook Comments