Public News Another Shock

پبلک نیوز کو ایک اور جھٹکا لگنے والا ہے

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ پبلک نیوز کی انوکھی پالیسیوں کے سبب اینکرز کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔۔ تحریک انصاف اور بیوروکریسی پر تنقید سے روکنے کی وجہ سے پہلے پہلے ثنا بچہ نے پبلک نیوز کو خیرباد کہا، اب پپو کا کہنا ہے کہ پبلک نیوز کے دو مزید اینکرز ایک ہفتے کے اندر ہی پبلک نیوز چھوڑنے والے ہیں۔۔ پپو کے مطابق پروگرام ڈی این اے کے اینکر چودھری غلام حسین اور سعید قاضی نے پبلک نیوز چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔۔ پپو کے مطابق دونوں اینکر ز کا معاملات 92نیوز میں فائنل ہوچکے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ پبلک نیوز میں ان دونوں اینکر ز پر بھی پی ٹی آئی اور بیوروکریسی پر تنقید کی پابندی تھی، جس کی وجہ سے ایک بار تو انہوں نے بطور احتجاج پروگرام کرنے سے انکارکردیا تھا لیکن انتظامیہ نے انہیں منا لیا تھا لیکن بار بار کی روک ٹوک کی وجہ سے دونوں نے اب پبلک نیوز چھورنے کا فیصلہ کرلیا ہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں