karkuno ki tankhua na kaatne par HR head bartaraf

پبلک نیوز، آدھے اسٹاف کوشوکاز جاری۔۔

پبلک نیوز کے لاہور ہیڈ آفس میں تقریبا چالیس سے پچاس فیصد اسٹاف کو شوکاز جاری کردیا گیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ جن لوگوں کو چینل انتظامیہ کی جانب سے یہ نوٹس جاری کیا گیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ  ایک ماہ میں کارکردگی بہتر بنالیں ورنہ اسی نوٹس کو نوکری کی برطرفی کا نوٹس تصور کرلیں،  پپو کا کہنا ہے کہ یسے ملازمین کو بھی 3 ماہ کی غیر تسلی بخش کاکردگی کا نوٹس دیا گیا ہے جن کو یہاں نوکری کرتے ہوئے 2 ماہ بھی نہیں ہوئے۔پپو کے مطابق  اس  صورتحال کے ذمہ دار نیوز روم میں بیٹھے کچھ پرانے اور کچھ نئے پیارے ہیں۔ ملازمین کو یہ نوٹس کارکردگی رپورٹ کی بنا پر جاری کیے گئے۔  نیوز روم میں بیٹھے ایک صاحب نے اکثر ملازمین کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔ یہ صاحب پرانی انتظامیہ کے بھی پیارے تھے اور بغیر تنخواہ کے ملازمین کو کام پر مجبور کرتے تھے۔ اپنی پوری تنخواہ انکریمنٹ اور بونس کے ساتھ وصول کرتے تھے۔ پپو کے مطابق اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ واجبات کی فہرست میں جہاں ٹکر آپریٹر زاور دیگر چھوٹے ملازمین کو لاکھوں روپے ملے ان پیارے صاحب کے صرف چند ہزار روپے ہی باقی تھے۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ فہرست کی تیاری کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ 3 ماہ قبل انتظامیہ نے پہلے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا اعلان کیا پھر صرف 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔ احتجاج پر چند پیاروں کی تنخواہ میں 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔ باقی ملازمین کو 3 ماہ میں کارکردگی کی بنیاد پر تنخواہوں میں اضافے کا کہا گیا۔ اس فہرست کی تیاری کی ایک وجہ ان ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے سے بھی روکنا ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ پبلک نیوز کے نئے مالکان میڈیا کا تجربہ نہ ہونے کے باعث ادھر ادھر کے مشوروں پر کان دھرتے ہیں جس کا ادارے کو فائدے کی بجائے نقصان ہی ہوگا۔پپو کے مطابق  انتخابات کے قریب اور نئے چینلز کی لانچنگ کے وقت پر ملازمین کو نکال کر  چینل انتظامیہ  بڑی غلطی کی مرتکب ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں