PTV Workers Protesting in Red Zone Islamabad

پی ٹی وی ملازمین کا ریڈ زون اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

پی ٹی وی ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے ریڈ زون میں دھرنے کے ساتھ کئی گھنٹے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس احتجاجی مظاہرے میں ملازمین کی نمائندہ یونینز پھول گروپ اور مشعل کے ورکرز نے شرکت کی.آل پی ٹی وی ایمپلائز اینڈ ورکرزیونین سی بی اے کے تحت ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں پہلی بار‘‘سی بی اے’’اور حزب اختلاف مشعل یونین نے مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا۔ مظاہرین نے دوسرے سرکاری اداروں کی طرح ہاوس ریکوزیشن میں پچاس فیصد اضافے، ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی،چارٹر آف ڈیمانڈ پر مذاکرات کے آغاز، میڈیکل کی سہولت پر بے جا پابندیوں کے خاتمے،2008 کے بعد مستقل ہونے والے ملازمین کو پنشن کا حق دینے اور پی ٹی وی کی ہوم پروڈکشن شروع کرنے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا۔پاکستان ٹیلی ویژن ملازمین کے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کے باعث کئی گھنٹوں تک پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کے سامنے شاہراہ بند رہی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں