وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی کےنئے ایم ڈی کی تقرری چند روز میں کردی جائے گی۔۔ وفاقی وزیرکا کہنا ہے کہ پی ٹی وی کی موجودہ انتظامیہ اپنے اہداف حاصل نہ کرسکی۔۔ پی ٹی وی انتظامیہ کے پاس مالی بحران سے نکلنے کی کوئی حکمت عملی نہیں۔۔ فوادچودھری کے مطابق پی ٹی وی انٹطامیہ ملازمین کو ادائگیوں میں بھی ناکامی کا شکاررہی ہے۔انتظامیہ کا رویہ اپنے ملازمین اور یونین کے خلاف انتہائی ناروا ہے۔۔ پی ٹی وی کے ملازمین یہ سوال بھی اٹھارہے ہیں کہ نئی بھرتیاں کیوں کی جارہی ہیں۔۔ شدید مالی بحران کے باوجود نئے اسٹاف کو رکھا جارہا ہےجس پر یونین کسی بھی وقت ہڑتال پر جاسکتی ہے۔۔اس تمام صورتحال میں پی ٹی وی کو بند بھی کیا جاسکتا ہے۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کو نئی ہائرنگ کی جگہ موجودہ ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے کا کہاگیا ہے۔۔
پی ٹی وی میں نئی ہائرنگ روکنے کا فیصلہ
Facebook Comments