PTV Spend 2.4 Million on 14 Aug Musical Program

پی ٹی وی کی شاہ خرچیاں، 24 لاکھ اڑادیئے

وزیر اعظم عمران خان کی بچت  کمپین  کو پی ٹی وی کی لاھور انتظامیہ نے ہوا میں اُڑا دیا، ذرائع  کے مطابق خبر یہ ہے کے پی ٹی وی نے حضوری باغ شاہی قلعہ میں آزادی کے سلسلے میں ایک ٹاک شو و میوزک شو کی ریکارڈنگ رکھی، جس میں پاکستان بھر سے ادیب، شاعر، سنگر و دیگر مہمانان کو بُلایا گیا تھا۔میڈیا بائٹس کے مطابق  اتنے بڑے فنکشن کیلیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے تھے، چھ اگست کی رات جب تقریباً چار ہزار لوگ آزادی شو میں شرکت کیلیے حضُوری باغ موجود تھے تو برسات نے اپنا رنگ دکھایا اور شدید بارش نے تمام انتظامات دھڑم بھڑم کردیے، بارش اتنی شدید تھی کے آزادی کی شو کی ریکارڈنگ کینسل کرنا پڑی، اور اُس کو آٹھ اگست کو پی ٹی وی کی عمارت کے اندر مُنتقل کرنا پڑا۔ مہمانان جو دُوسرے شہروں سے اس شو میں شرکت کیلیے آئے تھے بھی شدید اضطراب کا شکار رہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے کیا پروگرام کے پروڈیوسر نے موسم کی رپورٹ چیک کی تھی، انٹرنیشنل لیول پر ایسے کسی بھی فنکشن کیلیے دو سے تین ذرائع سے موسم کی رپورٹ لی جاتی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں