جعلی اسناد پر پندرہ سال پہلے پی ٹی وی میں بھرتی ہونے والے پروٹوکول افسر نے انکوائری کا علم ہوتے ہی انکوائری کا سامنا کرنے کے بجائے پہلے ہی پی ٹی وی سے استعفا دے دیا۔۔پپو کے مطابق۔۔پندرہ سال قبل سیاسی اثرورسوخ اور جعلی اسناد کی بنا پر ملزم نے پی ٹی وی میں پروٹوکول افسر کی ملازمت حاصل کی اور سرکاری ٹی وی کے کئی شعبوں میں کام کیا، پی ٹی وی میں موجود مافیا کی بدولت مختلف سیاسی ادوار بدلنے کے باوجود ملزم اپنی جعلی اسناد کو چھپانے اور نوکری بچانے میں کامیاب رہا۔۔ اب جب کہ اس کی انٹرمیڈیت کی سند کو متعلقہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے بوگس قرار دیا جاچکا ہے اور محکمانہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اسے چارج شیٹ جاری کردیگئی تو ملزم نے انکوائری کا سامنا کرنے کے بجائے پی ٹی وی سے استعفا دے دیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پی ٹی وی میں موجود اس سارے مافیا کو غیرجانبدارانہ تحقیقات سے بے نقاب کیا جائے جو اس پروٹوکول افسر جیسے سینکڑوں جعلی لوگوں کو اپنے مفادات کی خاطر تحفظ فراہم کررہے ہیں۔۔
جعلی ڈگری، پی ٹی وی کا پروٹوکول افسر مستعفی۔۔۔
Facebook Comments