لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدلیہ مخالف بیان دینے کے کیس میں14 اپریل کو وزیر اعظم کی تقریر کی ویڈیو پیش کرنے کا حکم دیدیا،سردار فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ نےآئینی درخواست میں موقف اختیا رکیا کہ وزیراعظم پاکستان نےچار اپریل کو سرکاری ٹی وی پر اپنے پیغام میں عدلیہ کے ججوں کے نواز شریف کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا،نیب کی ناقص تفتیش کا ذمہ دار بھی ججوں کو ٹھہرانے کی کوشش کی، وزیراعظم کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،وزیراعظم کو عدلیہ مخالف بیان دینے سے روکا جائے۔

Facebook Comments