pakistan television ko bachalijiye

پی ٹی وی پر بڑے چہرے ناظرین کو متاثر نہ کرسکے۔۔

پی ٹی وی کی رسائی چھوٹے بڑے تمام شہروں تک ہے لیکن اس کے باوجود پی ٹی وی پر لائے گئے بڑے بڑے چہرے ناظرین کو اسکرین دیکھنے پر مجبور نہ کرسکے۔یوٹیوب پر  ایک ہفتےکے بعد پی ٹی وی پر لائے گئے نئے اینکرز کے ٹیزرز نے ٹوٹل گیارہ سو سے زائد ہی ویوز لئے۔۔بات کی جائے اپنی دلچسپ رپورٹنگ اور منفرد انداز والے  امین حفیظ کی جن کی پی ٹی سی بھی کمال کی ہوتی ہے ان کے پروگرام کا ٹیزرایک ہفتے میں 336 ویوز ہی لے سکا ۔بینش سلیم کا ٹیزرسات دن میں تین سو چالیس بار دیکھا گیا۔۔نجم ولی کے پروگرام کا ٹیزر بھی ایک ہفتے میں صرف 170 لوگوں کی توجہ حاصل کرسکا جبکہ رضوان رضی کے پروگرام کے ٹیزر نے بھی کچھ خاص اثر نہ دکھایا289لوگوں نے ہی دیکھا۔معروف ویب سیاست ڈاٹ پی کے نے ان اینکرز کے پہلے دن کے ویوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے جس کے مطابق پی ٹی وی کی رسائی چھوٹے بڑے تمام شہروں تک ہے لیکن اس کے باوجود پی ٹی وی پر لائے گئے بڑے بڑے چہرے ناظرین کو اسکرین دیکھنے پر مجبور نہ کرسکےجی ہاں 12 گھنٹے گزرنے کے بعد پی ٹی وی پر لائے گئے ہیروں نے کل ملا کر 165ویوز لیے۔بات کی جائے اپنی دلچسپ رپورٹنگ اور منفرد انداز والے امین حفیظ کی جن کی پی ٹی سی بھی کمال کی ہوتی ہے ان کے پروگرام کا ٹیزر بارہ گھنٹے میں صرف43 ویوز ہی لے سکا۔بینش سلیم کا ٹیزر 12 گھنٹے میں صرف اکتالیس بار دیکھا گیا۔نجم ولی کے پروگرام کا ٹیزر بھی صرف 41 لوگوں کی توجہ حاصل کرسکا جبکہ رضوان رضی کے پروگرام کے ٹیزر نے بھی کچھ خاص اثر نہ دکھایا40 لوگوں نے ہی دیکھا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں