ptv se mutaliq malumat ki adam farahmi par qaim committee ka izhar barham

پی ٹی وی پر سولہ ارب روپے کے واجبات، تین اسٹوڈیوز بند۔۔

ایوان بالا میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سید شبلی فراز نے بتایا کہ پی ٹی وی کارپوریشن عرصے سے زوال پذیر ہے ، ایسا ہمارے دور میں نہیں ہوا ،16ارب روپے کے واجبات ہیں ،وسائل ڈھونڈ رہے ہیں ، پی ٹی وی کے تین اسٹوڈیوزبند پڑے ہیں، باقی فنکشنل ہیں، تاہم یہ درست نہیں کہ پی ٹی وی سی کے بڑی تعداد میں اسٹوڈیوز فی الوقت محض خبروں ، حالات حاضرہ کے پروگرامز نشر کر رہے ہیں ، جمعرات کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سنیٹر بہرہ مند تنگی اور دیگر سنیٹرز کے ضمنی سوالوں کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ پی ٹی وی نیوز سنٹر اسلام آباد کا ایک اسٹوڈیو کیمروں کی عدم دستیابی کے باعث غیر فعال ہے، پی ٹی وی ہوم سنٹر پشاور کا ایک سٹوڈیو آگ لگنے کے باعث تین اسٹوڈیو کیمرے خراب حال ہیں، پی ٹی وی ہوم سنٹر کوئٹہ کے دو اسٹوڈیو کیمرے اور آڈیو ویڈیو کنسول خراب حال میں ہیں ، بدقسمتی سے ماضی میں پروگرامز خرید کر چلائے گئے ، آلات 1974ء سے تبدیل نہیں ہوئے ، ادارے کو پائوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، لوکل پروڈکشن جاری ہوں، فنانس کا ایشو ہے۔

social media marketing
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں