سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ برسوں کے مسلسل خسارے کے بعد سرکاری ٹی وی پہلی مرتبہ منافع کی راہ پر نکل پڑا جو وزیر اعظم کے ویژن کا نتیجہ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ2015میں سرکاری ٹی وی کا خسارہ1291ملین کی سطح تک جا پہنچا اور آج یہ 310ملین کا منافع حاصل کرچکا ہےسینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ کرپشن کا انسداد ، اداروں کی مضبوطی اور غربت کا خاتمہ وزیراعظم کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔
Facebook Comments