sarkari tv par sach bolna jurm hai

پی ٹی وی کی نیوزپالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ۔۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو بتایا گیا ہے کہ سرکاری ٹی وی سپورٹس کماؤ پوت ہے جبکہ سرکاری ٹی وی نیوز پالیسی میں تبدیلی لارہے ہیں نجی ٹی وی سے اینکرز ہائیر کئے جارہے ہیں،کمیٹی کااجلاس پولین بلوچ کی زیر صدارت ہوا ، وزارت اطلاعات کے حکام نے 7اداروں کے کام اور فعالیت و کارکردگی پر بریفنگ دی ،وزیر اطلاعات ونشریات نے بتایا کہ وزارت سنبھالی تو 1عشا ریہ 6 ارب روپے کے واجبات تھے اسکا اثر یہ ہوتا ہے کہ عدم ادائیگی پر ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتیں۔ ہم نے ایکسپرٹ اور کنسلٹنٹس کو ہائر کرلیا ہے، سرکاری ٹی وی کو ہم ری ویمپ کررہے ہیں، ٹی وی پر اپوزیشن کو بھی مناسب کوریج دی جائیگی فلم میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کررہے ہیں سوشل ایشوز پر 12، 13فلمیں بنا رہے ہیں فلم کیلئے ابتدائی طور پر ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سرکاری ٹی وی انٹرٹینمنٹ کو آئوٹ سورس کردیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں