ptv se 1200 se zaid postein khatam kardin

پی ٹی وی نیوزکے ڈائریکٹر نیوزکا تبادلہ۔۔

پی ٹی وی نیوز میں بااثر ایگزیکٹیو پرڈیوسر کو او ایس ڈی بنادیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی جانب سے جاری آفس آرڈر  ریفرنس نمبر ایچ پی ایک سو تیس،سولہ سو چورانوے میں احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ کنٹرولر نیوز پی ٹی وی نیوز اسلام آباد عارف محمود کو ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز پی ٹی وی اسلام آباد بنادیاگیا ہے، ان کی بنیادی تنخواہ میں دس فیصد اضافہ بھی قانون کے مطابق کردیاگیا ہے۔ جب کہ عون عباس ساہی ایگزیکٹیو پرڈیوسر پی ٹی وی ورلڈ (انگریزی چینل) ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز پی ٹی وی نیوز اسلام آباد کو  پی ٹی وی اسلام آباد میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنایاگیا ہے۔ان دونوں حضرات کو اپنے نئے عہدوں کا چارج فوری سنبھالنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں